حیدرآباد ۔8اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پولیس کانسٹبل کے تحریری امتحانات کو ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے بتایاکہ 21اگست کو منعقد ہونے والے کانسٹبل پلیمنری امتحان کو ملتوی کرتے ہوئے 28اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بورڈ نے بتایا کہ تکنیکی وجوہات کے باعث کانسٹبل کے تحریری امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اتوار 7اگست کو ایس آئی پلیمنری امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ پولیس کانسٹبل کی 15,644 جائیدادوں کیلئے 25 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مزید 614 اکسائیز کانسٹبلس کی جائیدادو ں کیلئے 28اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ کانسٹبل جائیدادوں کیلئے 6.50لاکھ امیدواروں نے درخواستیں داخل کی گئی ہیں ۔ عہدیدارو ں نے بتایا کہ کانسٹبل پلمینری امتحان کیلئے شہر حیدرآباد کے ساتھ ریاست کے 40 مقامات پر امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس کانسٹبل پلیمنری امتحان تحریر کرنے والے عہدیدار 18اگست سے اپنے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ن