کانکیر : چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں کئی نکسلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، جب کہ پولیس نے نکسلیوں کے ایک کیمپ کو بھی تباہ و بربادکردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویانگ پٹیل نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو پولیس فورس تلاشی مہم میں نکلی تھی کہ انتا گڑھ تھانہ کے تحت گاؤں ملنار کے جنگل میں گھات لگا کر نکسلیوں نے پولیس پر گولی چلا دی۔ آدھے گھنٹے تک فائرنگ ہوئی اور نکسلی موقع سے فرار ہوگئے ۔ تلاشی کے دوران نکسلی کیمپ کوتباہ کر دیا گیا۔یہاں سکما ضلع کے مکرم گاؤں کے قریب نکسلی بارودی سرنگیں بچھا رہے تھے ۔