سری نگر : جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ سرحد پار سے فائرنگ اور آئی ای ڈی حملے کے کئی حالیہ واقعات کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کی خاطرجمعہ کے روز ہند و پاک افواج کے مابین فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق پونچھ کے چکندا باغ کراسنگ پوائنٹ پر ہندوپاک افواج کے درمیان بریگیڈیر کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران سرحد پر امن و امان کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح گیارہ بجے کے قریب یہ میٹنگ منعقد ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔