پونیا کی کسانوں کو معاوضہدینے کی اپیل

   

بیکانیر : راجستھان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے ریاستی حکومت سے سرد موسم کی وجہ سے سروے کروا کر کسانوں کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ ڈاکٹر پونیا نے آج صبح بیکانیر ضلع کے کالو والا علاقے میں کھیتوں میں سرسوں کی فصل کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ درخواست کی۔انہوں نے ریاست کے اس دور افتادہ سرحدی علاقے میں اونٹ کی سواری کی اور اس دوران راجندر نے ڈاکٹر پونیا سے ملاقات میں بتایا کہ ریاست میں امتحانات کے پیپر لیک ہونے کی وجہ سے انہیں کافی تکلیف پہنچی ہے ۔ اس سے پہلے ہفتہ کو ڈاکٹر پونیاننے کالو والا گاؤں میں نو جوانوں اور گاؤں والوں سے بات چیت کی۔