ایک لاپتہ نوجوان کی تلاش جاری ، پولیس کمشنر کا دور ہ ، المناک حادثہ پر ارکان خاندان مجسم غم
نظام آباد، 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): نظام آباد شہر کے چار نوجوان آج نظام آباد سری رام ساگر پوچم پہاڑ ڈیم میں نہانے کے دوران پانی میں غرقاب ہو گئے افسوسناک واقعہ میں اب تک تین نوجوانوں کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ چوتھے نوجوان کی تلاش ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جاری ہے۔پولیس کے مطابق متوفیوں کی شناخت ابو، ریحان، کلیم ، اور عظیم نظام آباد کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ایک کا تعلق مہاراشٹر کے بھوکر سے ہے پانچوں نوجوان نظام آباد سے پوچم پہاڑ کو تفریح کی غرض سے گئے ہوئے تھے ان میں سے ایک کو تیراکی نہ آنے کی وجہ سے اوپر تھا باقی چار پانی میں اترے ہوئے تھے ۔ یہ چار نوجوان لکشمی کنال کے پمپ ہاؤس کے پاس بیک واٹر میں نہانے کے لیے اترے تھے پانی کا بہاؤ تیز رفتار ہونے کی وجہ سے یہ نوجوان غرقاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا سرکل چندر کانت ریڈی سب انسپکٹر مبکال کرن سب انسپکٹر منڈورا سواسنی کے علاوہ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گیا اور تلاش و بچاؤ کارروائی شروع کر دی، جس کے دوران تین نعشیں نکال لی گئیں، جبکہ لاپتہ نوجوان کی تلاش مسلسل جاری ہے۔ اس افسوسناک واقعہ سے متوفیوں کے خاندانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے بتایا کہ 3 نعشیں نکالی گئی ہیں ۔ رات کی تاریکی کی وجہ سے ایک نعش ڈھونڈنا مشکل ہورہا ہے ۔ صبح میں اسے ڈھونڈا جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تفریح کیلئے آئیں مگر انسٹاگرام ریل بنانے کیلئے جان کو جوکھم میں نہ ڈالیں ۔ عوام اس بات کا خاص رکھیں ۔