نئی دہلی۔29 اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے چار بڑے شہروں میں منگل کو پٹرول کی قیمت میں چھ سے سات پیسے اور ڈیزل میں دس سے گیارہ پیسے فی لیٹر کی کمی آئی۔دہلی میں آج پٹرول چھ پیسے فی لیٹر سستا ہوکر 72.92روپے رہ گیا۔ ڈیزل 65.85روپے پر دس پیسے سستاہوا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت چھ پیسے کم ہوکر 78.54 روپئیفی لیٹر رہی۔ یہاں ڈیزل11پیسے سستا ہوا اور قیمت 69.01 روپئے فی لیٹر رہ گئی۔ چینائیمیں پٹرول سات پیسے کم ہوکر 75.72 روپئے اور ڈیزل 69.55 روپئے پر دس پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 75.57 روپئے پر چھ پیسے اور ڈیزل دس پیسے کم ہوکر 68.21روپے فی لیٹر رہ گیا۔