نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 92.15 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہے ۔