پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے اور مسلسل گرنے کے باوجود مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے آج بھی اس کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ 0.54 فیصد گر کر 92.67 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.57 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 86.81 ڈالر فی بیرل پر رہا۔گھریلو سطح پرآئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔