پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو ان کی قیمتیں مستحکم رہیں۔خام تیل کی قیمت تقریباً ایک ہفتے سے 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے ۔بین الاقوامی سطح پر، لندن برینٹ کروڈ آج 0.37 فیصد بڑھ کر 91.18 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 85.29 ڈالر فی بیرل پر رہا۔گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ۔ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔