نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 106ویں دن بھی مستحکم رہیں۔ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد 4 نومبر2021 کواندھن کی قیمتوں میں کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیوایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ای اے ٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 02 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔