پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

   

نئی دہلی: روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نشیب و فراز کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھریلو سطح پر آج مسلسل 125ویں دن مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس یوکرین کے بحران کے بعد ہی شروع ہوا، جس کی قیمت 131.27 بیرل فی ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔