نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 91 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہنے کے باوجود آج مسلسل 99 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی آئی جب مرکز نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا، اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً 8 روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکز کے ذریعہ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرنے کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کو کم کر دیا ہے۔