پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود، ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔یہ عام آدمی کے لیے راحت کی بات ہے کیونکہ ملک میں دو ماہ سے زیادہ عرصے سے ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔