مختلف وزارتوں کے بجٹ سے 1 ٹریلین روپے مختص کرنے پرغور
نئی دہلی : مرکز کے عہدیدار حکومت کے خسارے کے نشانہ کو متاثر کیے بغیر اشیاء ضروریہ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے مختلف وزارتوں کے بجٹ سے زیادہ سے زیادہ 1 ٹریلین روپے (12 بلین ڈالر) دوبارہ مختص کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔اس معاملہ کی جانکاری رکھنے والے افراد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی آنے والے ہفتوں میں اس سلسلہ میں فیصلہ لیں گے، جس میں پٹرول کی فروخت پر ٹیکس کم کرنا اور خوردنی تیل اور گندم پر درآمدی ٹیکس کی شرح میں کمی شامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے ایسے اقدامات کررہی ہے ۔ گذشتہ سال بھی اسی مقصد کیلئے 26بلین ڈالر کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا ۔یہ تجاویز گذشتہ ہفتہ سنٹرل بنک کی شرحوں سے متعلق فیصلہ کے بعد پیش کی گئی ہیں جن میں سنٹرل بنک نے قرضوں کی شرحوں کو جوں کا توں رکھا ہے جو ایشاء میں سب سے زیادہ ہیں جس سے افراط زر میںکمی کا امکان ہے ۔نئی دہلی میں G20اجلاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی انڈونیشیا کا دورہ کرسکتے ہیں جہاں 5تا 7ستمبر ایک اہم سمٹ ہونے والی ہے ۔وزیر اعظم اپنے دورہ میں انڈیا ۔ آسیان اور ایسٹ ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے ۔