پٹرول‘ ڈیزل ہوا مہنگا‘ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

,

   

نئی دہلی۔ہفتہ کے روز پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اس ہفتہ چوتھی مرتبہ اضافہ کے بعد اب تک کا سب سے مہنگاہوگیا ہے ڈیزل او رپٹرول۔فی لیٹر 25پیسے اضافہ پٹرول اورڈیزل میں کرنے کا اعلامیہ تیل مارکٹینگ کمپنیوں نے جاری کیاہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت92.28روپئے فی لیٹر ہے تو دہلی میں اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمت 85.70پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں ڈیزل قومی دارلحکومت میں 75.88فی لیٹر ہے تو ممبئی میں اس کی قیمت فی لیٹر82.66روپئے ہوگئی ہے۔

مسلسل دوسرے دن قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ اس ہفتہ چوتھی مرتبہ اس میں اضافہ کیاگیاہے۔ مجموعی طور پر ہفتہ بھر میں فی لیٹر 1روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔

تیل کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاست مقامی سیل ٹیکس اور وی کے ٹی کے بعد الگ الگ ہونے کے باوجود ملک بھر میں اس کو غیر معمولی اضافہ قراردیاجارہا ہے‘ ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے ذریعہ ہی صارفین پر عائد بوجھ میں کمی متوقع کی جارہی ہے۔


دھرمیندر پردھان نے تیل کی پیدوار میں کمی لانے کے لئے سعودی عربیہ کو ذمہ دار ٹہرایا
وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے اس ہفتہ کے اوائل میں تیل کی پیدوار میں کمی لانے کی وجہہ سے سعودی عرب کو قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار ٹہرایا مگر ٹیکسوں میں کٹوتی کی بات نہیں کی ہے۔

عالمی وباء کے منظرعام پر آنے کے بعد فبروری اور مارچ میں ایک ملین بیرلس تیل نکالنے پر روک لگانے کا رضاکارانہ طور پر تیل کی پیدوار کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کا عہد تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ بنا ہے۔

ملک کے سرکاری ادارے انڈین ائیل کارپورپشن لمٹیڈ(ائی او سی) بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ(بی پی سی ایل) او رہندوستان پٹرولیم لمٹیڈ(ایچ پی سی ایل) نے 6جنوری سے یومیہ اساس پر قیمتوں ایک مہینے تک توقف لگاکر جائزہ لینے کا دوبارہ آغاز کیاہے۔

اس کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پٹرول فی لیٹر1.99جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.01روپئے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر حکومت ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کرتی ہے تو یقینا تیل کی قیمتوں پر قابو پایاجاسکتا ہے