حیدرآباد۔19۔ مئی (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کی ہے ۔ ٹوئیٹر پر ریونت ریڈی نے لکھا کہ ملک اور قوم کیلئے مودی سرکار خدمات کا دعویٰ کرتی ہے لیکن پکوان گیاس کی قیمتوں میں پھر ایک بار اضافہ کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ حکومت کو برداشت کرنا چاہئے لیکن عام آدمی پر یہ بوجھ عائد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی واٹس ایپ یونیورسٹی حقیقی صورتحال سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریونت ریڈی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی حکومت کے عوام دشمن فیصلہ پر نظر رکھیں۔ر