پہنچی وہی پہ خاک جہاں کا خمیر تھا

   

کل کانگریس سے مستعفی ڈی شراون آج بی جے پی کے خیمے میں
حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) اے آئی سی سی کے ترجمان ڈی شراون کل کانگریس سے مستعفی ہونے کے بعد آج صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کے ساتھ دہلی پہنچ کر بی جے پی تلنگانہ کے قومی انچارج ترون چوگھ اور بی جے پی کے دوسرے سینئر قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کا یقین دلایا۔ ترون چوگھ نے کہا کہ 21 اگست کو دوسرے قائدین کے ساتھ ڈی شراون مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ واضح رہیکہ ڈی شراون کے سیاسی کیریئر کا بی جے پی کی یوتھ تنظیم اے بی وی پی سے آغاز ہوا تھا۔ تاہم وہ فلم اسٹار سے سیاستداں بن جانے والے چرنجیوی کی جانب سے تشکیل کردہ پارٹی پرجاراجیم میں شامل ہوئے تھے اور اس پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے اور پھر 2013ء میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور 2018ء میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی حلقہ خیرت آباد سے کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا۔ن