پی ایس لیگ :نیپال کے سندیپ لاہور قلندر کا حصہ بنے

   


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کی مقبول ترین ٹیم لاہور قلندرز نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی جگہ نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے ۔پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے ایئرپورٹ سے ایک تصویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔خیال رہے سندیپ لمیچانے نے پی ایس ایل کے سیزن 4 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے کرکٹر راشد خان نیشنل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔راشد خان نے کہا تھا کہ پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے جلد جارہا ہوں، لاہور قلندز اور فینز کی سپورٹ اور محبت کا شکریہ، انشاللہ اگلے سیزن میں ملاقات ہوگی۔