حیدرآباد 8 اگسٹ ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بیڈمینٹن اسٹار پی وی سندھو کو دولت مشترکہ گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ پی وی سندھو نے برمنگھم میں جاری گیمس میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمینٹن میں گولڈ میڈہ جیتا ۔ چیف منسٹر نے سندھو کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے سندھو کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھو نے اس کامیابی سے سارے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ ریاستی وزراء اور کئی گوشوں سے بھی سندھو کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔ہندوستان کامن ویلتھ گیمس میں تاحال شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔