پیلی بھیت :شیر نے کسان کو بنایا اپنا نوالہ

   

پیلی بھیت: 14 مئی (یو این آئی) انسانی جنگلی حیات کے تصادم کو روکنے کے دعووں کے درمیان پیلی بھیت ضلع کے سہرامئو شمالی علاقے میں گنے کی سینچائی کرنے والے ایک کسان کو شیر نے مار ڈالا۔ واقعے کے بعد سے پورے علاقے میں شیر کا خوف پھیل گیا ہے ۔پولیس کے مطابق منگل کی شام دیر گئے کھیتوں میں کام کر کے گھر واپس آتے ہوئے شیر نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔ وہ اسے تقریباً 300 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا اور اپنا شکار بنا لیا۔