چلو دہلی۔ مہنگائی او ربے روز گاری کے خلاف28اگست کو کانگریس کی ریالی

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس ’مہنگائی پر ہلہ بول‘ کے عنوان پر مہنگالی کے خلاف ایک ریالی کا 28اگست کے روز قومی درالحکومت کے رام لیلا میدان میں منعقد کریگی۔ جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں مذکورہ پارٹی نے کہاکہ مجوزہ ہفتوں میں بے روزگاری او ربڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس پارٹی سلسلہ وار احتجاجی مظاہرے کریگی۔

جئے رام رامیش نے ایک بیان میں کہاکہ ”مذکورہ پارٹی تمام اسمبلی حلقوں میں مختلف منڈیوں‘ ریٹیل بازاروں اور دیگر مقامات پر 17سے 23اگست 2022تک ”مہنگائی پر چوپال“ کے عنوان سے رابطہ میٹنگس کریں گے۔

اس کا اختتام رام لیلا میدان پر ”مہنگائی پر ہلہ بول“ ریالی کے ذریعہ 28اگست کو نئی دہلی میں عمل میں ائے گا‘ جہاں پر کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین خطاب کریں گے۔

پردیش کانگریس کمیٹیاں ساتھ ساتھ ’مہنگائی پرہلہ بول‘ چلو دہلی“ پروگرام ریاستی‘ ضلعی اور بلاک سطح پر منعقد کریں گے“۔اس ماہ کی ابتدائی میں 5اگست کے روم کانگریس نے مودی حکومت کی ”مخالف عوام پالیسیوں“ کے خلاف قومی سطح پر احتجاج کیاتھا۔مذکورہ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس میں عوام کا بھرپور ساتھ حاصل ہوا ہے۔

رامیش نے کہاکہ ”وزیراعظم نرینر مودی کی بطور کالا جادوبرھتے احتجاج کو روکنے کی بے چین کوشش اس بات کو نمایاں کرتی ہے کہ بی جے پی حکومت بے روزگار او ربڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں اپنی ناکامی کو چھپارہی ہے“۔

مذکورہ پارٹی کاالزام ہے کہ ہندوستان کی عوام مودی حکومت کی معاشی بدانتظامیہ کے سبب متاثر ہورہے ہیں۔ رامیش نے کہاکہ دہی‘ دودھ‘ چھانچ‘ اور پیک شدہ اناج جیسے اشیائے ضروری پر ٹیکس میں اضافے کے ذریعہ مہنگائی میں اضافہ کیاجارہا ہے۔

جبکہ عوامی اثاثوں کو مفادات پرست سرمایہ کاروں کے حوالے کیاجارہا ہے اور گمراہ کن اگنی پتھ اسکیم کومتعارف کروایاجارہا ہے جو ابتک کی سب سے خراب بے روزگاری کی صورتحال کو پیدا کیاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”انڈین نیشنل کانگریس لوگوں میں ان عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شعوربیداری کو جاری رکھے گی اور بی جے پی حکومت پر اس عمل میں تبدیلی کے لئے دباؤ بڑھایاجائے گا“۔