لندن: جنوبی امریکی ملک چلی میں پہلی بار انسان میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برڈ فلو کی تصدیق 53 سالہ شخص میں ہوئی، مریض میں انفلوئنزا کی شدید علامات ظاہر ہوئیں تھیں۔چلی کی وزارت صحت نے کہا کہ مریض کی حالت بہتر ہے جبکہ حکام برڈ فلو کے ماخذ اور مریض کے رابطے میں آ نے والوں سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ملک میں گزشتہ سال کے آخر میں جنگلی جانوروں میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب حکومت نے صنعتی فارم سے پولٹری کی برآمدات بھی روک دی ہیں۔ فلو انسانوں کی طرح پرندوں کو بھی لاحق ہوسکتا ہے، فلو کے کئی اقسام ہوسکتے ہیں، جو فلو یعنی وائرس پرندوں اور انسانوں کیلئے مہلک ثابت ہورہا ہے اسے ایچ فائیو این ون یعنی H5N1 کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے عرف عام میں برڈ فلو کہا جانے لگا ہے۔