حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو دو روزہ دورہ پر نئی دہلی روانہ ہوئے۔ وہ ریاست کے ترقیاتی پراجکٹ کیلئے مرکز سے فنڈس کی مساعی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نائیڈو برقی ، دفاع، جل شکتی ، فینانس ، سائنس و ٹکنالوجی ، آئی ٹی اور دیگر وزارتوں کے وزراء سے کل کو ملاقات کریں گے۔ وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں نئے کریمنل قوانین پر ریاستوں میں عمل کے سلسلہ میں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ چیف منسٹر 24 مئی کو نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم مودی اجلاس کی صدارت کریں گے۔1