چندریان ۔ 2 مشن کامیاب، 5 دن میں چاند کی سطح پر اُترے گا

   

بنگلورو 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے آج اعلان کیاکہ ہندوستان کا دوسرا خلائی مشن چندریان ۔ 2 کامیابی کے ساتھ خلائی گاڑی وکرم خلاء سے نکل کر پانچ دنوں میں چاند کی سطح پر اُتر جائے گی۔ وکرم جس کو 7 ستمبر کو چاند کی سطح پر پہنچنا تھا پانچ دن قبل ہی کامیاب طریقہ سے خلائی گاڑی سے علیحدہ ہوچکا ہے اور یہ علیحدگی بہت ہی عمدہ طریقہ سے بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دی گئی۔ مشن GSLV-MRIII-M1 ، 22 جولائی کو سری ہری کوٹہ سے داغا گیا تھا اور یہ خلائی گاڑی مختلف چکر لگانے کے بعد چاند کے قریب پہنچ گئی۔ اتوار کو پانچواں اور آخری خلائی چکر اس نے پورا کیا۔ اسرو کے بیان کے مطابق خلائی گاڑی علیحدگی کے بعد پیری جی (چاند کا سب سے قریبی نقط) کے 119 کیلو میٹر دور دیکھی گئی۔ چندریان ۔ 2 خلائی جاز جس کی عمر ایک سال ہے، اپنے موجود خلاء میں چاند کے اطراف گھومے گا۔ اسرو کے مطابق چندریان ۔ 2 کی خلائی گاڑی اور طیارہ مکمل طور پر فٹ ہے۔