چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

   

لکھنؤ: راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) نے کسانوں کے مسیحا سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو ‘بھارت رتن’ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔پارٹی میں بزنس سیل کے ریاستی صدر اگروال نے اس سلسلے میں چہارشنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ نے ساری زندگی استحصال زدہ اور محروم طبقے کے لوگوں کیلئے جدوجہد کی۔ چودھری صاحب کو جب بھی موقع ملا، انہوں نے کسانوں اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کیلئے حتی المقدور کام کیا۔اگروال نے خط میں کہا’چودھری صاحب کہتے تھے کہ ملک کے استحکام اور خوشحالی کا راستہ گاؤں سے ہوکر گزرتا ہے اور اس لئے انہوں نے اپنی پوری زندگی دیہی ہندوستان کے فروغ میں وقف کردی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وجوہات کی وجہ سے حکومت لگاتار اس بات کو نظر انداز کررہی ہے لیکن چودھری صاحب کی قربانی کو نظر انداز کرنا اس ملک کی عوام کی توہین ہے ۔ 23دسمبر کو جب پورا ملک چودھری چرن سنگھ کی جینتی کسان دیوس کے طور پر منا رہا ہوگا۔