چھترپور اور شاجاپور میں گرفتاری:وزیر داخلہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹرنروتم مشرا نے آج بتایا کہ چھترپور اور شاجاپور میں ملک کے مخالف تبصرہ کرنے والوں کی گرفتاری کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مدھیہ پردیش میں ملک مخالف نعرہ بازی کے دو معاملہ آئے ہیں۔چھتر پور میں ایک شخص کو کل گرفتار کیا گیا ہے ۔ شاجا پور میں بھی جلوس میں نعرے بازی ہوئی تھی۔ اس معاملہ میں چار لوگوں کر گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے زندہ باد کے نعرہ نہیں لگیں گے ۔ ریاست میں صرف بھاری ماتا کی جے جے کار ہو سکتی ہے ۔