چھتیس گڑھ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے دھاوے

   

چیف منسٹر بھوپیش بکھیل کی بی جے پی پر تنقید
دہرادون : چھتیس گڑھ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی ) چیف منسٹر بھوپیش بکھیل کے قریبی عہدیداروں اور افراد کے دفاتر اور مکانات پر دھاوے کئے ہیں ۔ ان دھاوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا بی جے پی لوگوں کو ڈرانے کے لیے ای ڈی، آئی ٹی، ڈی آر آئی جیسی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ انتخابات قریب آتے ہی یہ چیزیں اور بڑھیں گی۔ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت ہے۔ چیف منسٹر نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہیکہ اپوزیشن جماعتیں اور قائدین کو پریشان کرنے کی سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ اس مسئلہ پر مختلف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کومسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔