چھتیس گڑھ میں انکاونٹر8 نکسلی ہلاک

   

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے 4 اضلاع میں نکسلیوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کے دوران نکسلیوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں 8 نکسلی مارے گئے، جبکہ ایک سکیوریٹ اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورس نے سرحدی اضلاع کی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا تھا۔ ۔چھتیس گڑھ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مسلسل نکسل مخالف آپریشن چلا رہی ہے جس میں اس سال اب تک 120 سے زیادہ نکسلی مارے جا چکے ہیں۔