, کولکتہ۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بنگاؤں کے سب ڈویژن سے ملحقہ ہند ۔ بنگلہ دیش سرحدی سب ڈویژن میں اپنے علاقے کے ایک مشہور ڈاکٹر اور ترنمول کانگریس کے ایک بااثر رہنما کو اتوارکو ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑکے الزام میں گرفتار کیا گیا۔گرفتار ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر سبرت سرکار کے طور پر کی گئی ہے، جو بنگاؤں سب ڈویژن کے تحت گائگھاٹہ پنچایت سمیتی کا سابق رکن ہے۔ ایک 24 سالہ خاتون کی جانب سے ڈاکٹر لیڈر پر چھیڑ چھاڑ کے الزام لگانے پرگرفتار کیا گیا تھا۔