چیتا: 60 سال بعد ہندوستان کے جنگلات میں دوبارہ نظر آئے گا

   

نئی دہلی ۔ بالآخر اگلے ہفتہ متعدد چیتے افریقہ سے ہندوستان میں اپنے نئے گھر تک کا سفر شروع کریں گے جہاں انھیں ایک وسیع و عریض جنگل میں رکھا جائے گا۔ دنیا کا تیز ترین زمینی جانور چیتا ہندوستان سے معدوم ہونے کے تقریباً 60 برس بعد ایک مرتبہ پھر اس سرزمین پر آ رہا ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اتنے بڑے گوشت خور جانور کو ایک برِاعظم سے دوسرے براعظم اس لیے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں اِنھیں جنگل میں دوبارہ متعارف کروایا جا سکے۔ وائلڈ لائف اسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ڈین ڈاکٹر یادویندردیو جھالا کہتے ہیں کہ ’یہ ولولہ انگیز ہے، مشکل ہے، ایک کھوئے ہوئے خزانے کی واپس تلاش اور بحالی انڈیا کا بڑا کارنامہ ہے۔