قیام گاہ پر جائزہ اجلاس ،کارپوریٹ طرز کے ہاسپٹل کی تعمیر ، ہیلی پیاڈ کے علاوہ دیگر سہولتوں پر زور
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 31 جنوری کو گوشہ محل میں عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کارپوریٹ طرز کا جدید تقاضوں سے لیس ہاسپٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے آج اپنی قیام گاہ پر محکمہ صحت و دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ عہدیداروں نے ہاسپٹل کی عمارت کا ڈیزائن، پارکنگ و دیگر سہولتوں سے چیف منسٹر کو واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے ڈیزائن میں تبدیلی کے علاوہ عہدیداروں کو دوسرے مشورے دیئے۔ ریونت ریڈی نے غریب عوام کو موثر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جدید تقاضوں سے لیس کارپوریٹ طرز کی سہولتوں پر مشتمل ہاسپٹل تعمیر کرنے کا مشورہ دیا اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیری کاموں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ہاسپٹل میں پارکنگ کی کشادہ سہولتوں کے ساتھ ساتھ عصری ٹکنالوجی اور سہولتوں پر مشتمل مردہ خانہ تعمیر کرنے اس کے علاوہ میچنگ ہاسپٹل کے لکچررس اور طلبہ کے قیام کے لئے علیحدہ علیحدہ عمارت تعمیر کرنے کے علاوہ قواعد کے مطابق ہاسپٹل عمارتیں تعمیر کرنے کا مشورہ دیا۔ عمارتوں کی تعمیرات، پارکنگ، لینڈ اسکپنگ، کے معاملے میں تمام احتیاطی اقدامات کرنے ہاسپٹل کو پہنچنے اور باہر نکلنے کے لئے بڑی اور کشادہ سڑکیں دوسرے راستوں کو جوڑنے، کے لئے انڈر پاسیس تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔ انڈر گراؤنڈ میں دو فلور پر مشتمل پارکنگ نظام تیار کرنے، بیت الخلائیں، فائر اسٹیشن، کینٹنس اور ایف ٹی پیز کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ اعضاء کی پیوندر کاری، ایمرجنسی میں مریضوں کی منتقلی کے لئے ایر امبولینس کے استعمال کے لئے ہیلی پیاڈ تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ 2