چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو کے لیے سخت سیکوریٹی کی ہدایت : ڈی جی پی

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے ڈی جی پی ہریش کمار گپتا نے آپریشن سندور کے بعد اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے بعد چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت دی ۔ انٹلی جنس چیف مہیش چندرا لدھا اور سینئیر عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں وی آئی پیز ، عوامی اداروں اور حفاظت کے لیے موجودہ سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی جی پی نے سیکوریٹی پروٹوکال کے غیر سمجھوتہ سے عمل درآمد زور دیا اور انٹلی جنس اور سیکوریٹی ونگ کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ کے لیے سخت اقدامات پر توجہ دیں ۔ ڈی جی پی نے ضلعی ایس پیز کو مشورہ دیا کہ وہ سیکوریٹی پروٹوکال پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں جب کہ سیکوریٹی اہلکاروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ تمام موجودہ اقدامات کو سختی سے نافذ کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے سیکوریٹی خدشات پر بریفنگ دیتے ہوئے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوام اور پارٹی کارکنوں کو تکلیف پہنچائے بغیر ضروری اقدامات پر عمل درآمد کریں ۔۔ ش