طلبہ کے مسائل کو فوری حل کریں ، بنیادی سہولتیں فراہم کریں ، فنڈز جاری کریں
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کے ہاسٹلس کے دورے کے بعد حکومت نیند سے بیدار ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر اور زراء کو ہاسٹلس کا دورہ کرتے ہوئے صرف فوٹوز کو پوز دینے کے بجائے طلبہ کے مسائل کو حل کرنے اور ہاسٹلس میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کے ٹی آر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے سرکاری اسکولس اور ہاسٹلس بالخصوص ریسیڈنشیل اسکولس کی ابتر صورتحال ہے ۔ سمیت غذا ، سانپ کے کاٹنے اور ناسازی صحت کے علاوہ دیگر وجوہات سے 49 طلبہ کی موت واقع ہوئی ہے ۔ بی آر ایس اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرتے ہوئے طلبہ کے مسائل کو احتجاج اور ہاسٹلس کا دورہ کرتے ہوئے حکومت تک پہونچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ تاہم حکومت اس کو نظر انداز کررہی ہے ۔ بی آر ایس پارٹی کے جھنجوڑنے کے بعد آج سے چیف منسٹر ریونت ریڈی ، ریاستی وزراء اور کانگریس کے عوامی منتخب نمائندے ہاسٹلس کا دورہ کررہے ہیں جس کا بی آر ایس پارٹی خیر مقدم کرتی ہے ۔ مگر ساتھ ہی چیف منسٹر اور وزراء پر زور دیتی ہے کہ ان کے دورے صرف تصویر کشی تک محدود نہ رہے بلکہ طلبہ کے مسائل ، ہاسٹلس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، فنڈز کی اجرائی کے لیے خصوصی توجہ دیں ۔ کانگریس کے دور حکومت میں ہاسٹلس میں پیدا ہوئے ابتر صورتحال سے طلبہ اور ان کے والدین میں ڈر و خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ جن مقامات پر تعلیم دی جارہی ہے ۔ وہاں سانپوں کے کاٹنے سے طلبہ اپنی قیمتی زندگیوں سے محروم ہورہے ہیں ۔ طلبہ کو معیاری غذا سربراہ نہیں کی جارہی ہے ۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے ایوریسٹ کی چوٹی تک پہونچا دیا گیا تھا ۔ اب طلبہ کانگریس کے دور حکومت میں طلبہ ہاسپٹلس سے رجوع ہورہے ہیں ۔۔ 2