چیف منسٹر سورین کیخلاف پی آئی ایل پر محاسن پر غور کا حکم

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ اگلی تاریخ پر غور کرے کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف مختلف مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ جانچ کے لئے زیر التواء پی آئی ایل اہل ہیں یا نہیں۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی نے یہ حکم جھارکھنڈ حکومت اور وزیر اعلیٰ سورین کی طرف سے خصوصی عرضی کی سماعت کے بعد دیا جس میں ہائی کورٹ کے 13 مئی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے تحقیقات کرنے سے پہلے زیر التوا مختلف پی آئی ایل کے ’’میرٹ‘‘ کے سوال پر مزید غور کرے ۔