چیف منسٹر مئے ہوم وہانگ کی تعمیرات کو بلڈوزر سے منہدم کردیں : کویتا

   

رامیشور راؤ کا تعلق بی جے پی سے ، ریونت ریڈی ہمت نہیں کریں گے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے ایچ سی یو اراضیات کے تنازعہ پر سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں (My home vihanqa) کی تعمیرات کے لیے اراضی مختص کرنے کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہے ۔ اگر سرکاری اراضی پر تعمیرات ہوئی ہیں تو بلڈوزرس کو روانہ کرتے ہوئے منہدم کرنے کا چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ۔ کویتا نے کہا کہ My home رامیشور راؤ کا بی جے پی سے تعلق ہے اس لیے چیف منسٹر ریونت ریڈی ہمت نہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ چیف منسٹر صرف غریبوں کے گھروں پر اور جانوروں کے خلاف بلڈوزرس چلائیں گے ۔ آج حیدراباد میں ایک قومی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی 400 ایکڑ اراضی کو خانگی شخصیتوں کے ہاتھوں میں جانے سے محفوظ رکھا ہے ۔ اس قیمتی اراضی کے تحفظ کے لیے وکلاء کی ٹیم عدلیہ میں قانونی لڑائی لڑ رہی ہے ۔ یہ یونیورسٹی کی اراضی ہے اس کو بچانے کے لیے کے سی آر نے قانونی لڑائی لڑی ہے ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا ریاست کے نظم و نسق پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہی وہ حکومت چلانے کے اہل ہے ۔ چیف منسٹر کی انہدامی کارروائی کی وجہ سے حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ سرکاری خزانے کو بھرنے کے لیے سنٹرل یونیورسٹی کی 400 ایکر اراضی فروخت کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ کویتا نے یہ قیمتی اراضی یونیورسٹی کے حوالے کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی گچی باولی کا علاقہ کنکریٹ جنگل میں تبدیل ہوگیا ہے اس 400 ایکر اراضی پر بڑے بڑے کمپنیوں کے قیام سے ماحولیات پر دباؤ بڑھ جائے گا ۔ لہذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔۔ 2