چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش بھگیل کی قاضی پیٹ میں انتخابی مہم

   

حیدرآباد۔/26 نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش بھگیل نے آج ہنمکنڈہ قاضی پیٹ میں کانگریس انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس دراصل بی جے پی کی بی ٹیم کی طرح کام کررہی ہے۔ ورنگل ( ویسٹ ) حلقہ میں کانگریس کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بھگیل نے بی آر ایس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شکست کے خوف سے کانگریس کے خلاف الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں کانگریس کی شاندار کامیابی رہے گی اور چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اقتدار میں واپسی ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی زوال سے دوچار ہوگی اور تلنگانہ میں کے سی آر کو شکست کا سامنا ہوگا۔ بھگیل نے کہا کہ کے سی آر عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکے ہیں۔ مودی نے15 لاکھ روپئے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کی گئی ہے۔