چیف منسٹر کے سی آر آج دو کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد۔ 11 جنوری ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ جمعرات کو دو نئے انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ آفسس کامپلکس کا محبوب آباد اور بھدرادری کتہ گوڑم اضلاع میں افتتاح کریں گے۔ چیف منسٹر ان اضلاع میں بھارت راشٹرا سمیتی کے ڈسٹرکٹ پارٹی آفسس کا بھی افتتاح کریں گے۔ چیف منسٹر کے دورے کے پیش نظر دونوں اضلاع میں وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر کی جانب سے اس موقع پر کئی اہم اعلانات کی بھی توقع کی جارہی ہے جن میں دونوں اضلاع کے زیرالتواء پراجکٹس کا اعلان اور ترقیاتی فنڈس کی اجرائی بھی شامل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب چیف منسٹر ایک ہی دن دو مختلف اضلاع میں کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح انجام دیں گے۔