چین میں سردی اور گھنی دھند کے لیے الرٹ جاری

   

بیجنگ : چین نے سرد لہر اور گھنی دھند کیلئے یلو الرٹ جاری کیا ہے ۔ چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے ہفتہ کے روز سردی کی لہر کے لیے یلو الرٹس جاری کیا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے تین دنوں میں درجہ حرارت میں 8 سے 12 ڈگری سیلسیئس کی کمی دیکھنے میں آئے گی۔ قومی موسمیاتی مرکز (این ایم سی) نے کہا کہ شمال مغربی چین کے مشرقی حصے کے ساتھ ساتھ شمالی چین کے مغربی حصوں اور سیچوان کے کچھ علاقوں میں اس مدت کے دوران درجہ حرارت میں14 ڈگری سیلسیس سے زیادہ گراوٹ کا امکان ہے ۔ این ایم سی نے فصلوں اور آبی مصنوعات کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کا مشورہ دیا ہے ۔


بچوں پر چاقو حملہ کا شبہ، ملزم سے تفتیش جاری
برلن : جرمنی میں نرسری اسکول کے بچوں پر مہلک چاقو حملے کے بعد ایک افغان شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس واقعہ نے مہاجرین کے حوالے سے دوبارہ ایک تلخ بحث کو جنم دیا ہے۔ جرمنی میں جان لیوا حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اور چہارشنبہ کے روز ایک نیا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک مشتبہ افغان مہاجر نے ایک پارک میں چھوٹے بچوں پر چاقو سے وار کیا جس میں ایک دو سالہ لڑکا اور ایک 41 سالہ شخص کو ہلاک ہوگئے۔متوفی شخص نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ اس معاملہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
حملے میں تین دیگر بچے زخمی بھی ہوئے اور ان میں شام کی ایک دو سالہ لڑکی بھی شامل ہے، جس کی گردن پر زخم آئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق 28 سالہ مشتبہ افغان ملزم کا نام انعام اللہ او ہے اور حکام کے مطابق وہ ایک عرصے سے ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھا۔ ملزم کو ایک نفسیاتی ادارے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جرمنی میں 23 فروری کو عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ اس حملہ کے بعد قدامت پسند یونین جماعتوں کے چانسلر شپ کے امیدوار فریڈرش میرس نے منتخب ہونے کی صورت میں سیاسی پناہ کے قوانین اور مستقل سرحدی کنٹرول میں ”بنیادی تبدیلی‘‘ کا عہد کیا ہے۔