چین کا خلا میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ

   


بیجنگ ۔چین نے خلاء میں پہلی بار چاول اُگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربے کے مستقبل کے طویل مدتی مشنز پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ چینی خلاء￿ نوردوں جن کو ٹائیکونوٹس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے یہ تجربہ وینٹیئن سپیس لیبارٹری پر کیا۔ اس لیبارٹری کو 24 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا جو ابھی ٹیانگونگ سپیس سٹیشن کے مرکزی موڈیول سے ج±ڑی ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سائنس دانوں نے چاول کے اگنے کا مکمل عمل، یعنی بیج سے ایک ایسا پودا بننا جو خود بیج پیدا کر سکے۔ عدم کششِ ثقل کے ماحول میں کرنے کی کوشش کی ہے۔