چین کی امریکی تجارتی پابندیوں پر تشویش

   

واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے محصولات کے نفاذ اور تجارتی پابندیوں پر چین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان بذریعہ ویڈیو کال گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر فریقین نے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چینی نائب وزیر اعظم نے چین پر امریکی محصولات کے نفاذ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے باہمی تشویش کے امور پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا، اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

روانڈا کے حمایت یافتہ باغیوں کا جنگ بندی کا اعلان
کنشاسا : افریقی ملک کانگو میں پڑوسی ملک روانڈا کے حمایت یافتہ باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق باغیوں کے حملوں میں کانگو کے کئی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کانگو میں ریڈ کراس کی ٹیم نے حملوں میں مارے گئے افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین کی۔