بیجنگ۔ چین کے 1 کروڑ 40 لاکھ معمرشہریوں کا دیکھ بھال الاؤنس کی فہرست میں شامل کرلیاگیا۔ وزارت شہری امور نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین میں تقریبا 1 کروڑ 42 لاکھ معمر شہریوں کو دیکھ بھال الاؤنس کے نظام میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وزارت کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے عہد یدار لی باؤجن نے کہا کہ ملک میں 37 لاکھ سے زائد معمر افراد کا انتہائی غربت کی امداد سے احاطہ کیا گیا۔لی نے مزید کہا کہ تقریبا 3 کروڑ 70 لاکھ معمر افراد اس وقت بڑھاپا الاؤنس، دیکھ بھال میں سبسڈی اور دیگر اقسام کی سبسڈیز سے مستفید ہورہے ہیں۔ لی باؤجن کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مشکلات کا شکار معمر افراد اپنے روزمرہ کے معاملات کو برقرار رکھ سکیں۔