بیجنگ : چین کے صدر ژی جن پنگ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی صدر نے ایرانی ہم منصب کی دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ژی جن پنگ آخری مرتبہ 2016ء میں ایران گئے تھے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر 3 روزہ سرکاری دورے پر 13 فروری کو چین پہنچے تھے۔
ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
ایل پاسو : امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں پیش آیا۔واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہے میں 1 مشتبہ شخص زیرِ حراست جبکہ دوسرے ممکنہ مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔