ملک میں سب سے پہلے تلنگانہ کا انتخاب۔ قیام کیلئے تین کلسٹرس کی نشاندہی کرلی گئی
حیدرآباد۔28۔مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں چینی ساختہ الکٹرک وہیکل تیار کرنے والی کمپنی BYD نے 85ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ اپنے پروڈکشن یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا کہ جلد ہی TESLA کار کا مقابلہ کرنے والی BYDکمپنی ہندستان میں اپنی پہلی صنعت کا قیام تلنگانہ میں عمل میں لائی گی اور حکومت تلنگانہ نے شہر کے اطراف میں تیار کئے جانے والے کلسٹرس میں 3مقامات کی نشاندہی کی ہے اور کمپنی ذمہ داروں نے ان کا جائزہ لے کر قطعیت دینے کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے۔BYD کمپنی سے شہر کے قریب فیکٹری میں سالانہ 600 کاروں کی تیاری کا منصوبہ ہے اور ابتدائی طور پر600 گاڑیوں کے ساتھ اس فیکٹری میں مزید سہولتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔چینی گاڑیوں کی کمپنی BYD کی جانب سے ہندستان کی جنوبی ہند کی تلنگانہ میں 10 بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کے فیصلہ سے ملک بھر کی دیگر ریاستوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ سال 2023 میں مرکزی حکومت کی جانب سے BYDکی اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا لیکن اب جبکہ مرکز کی جانب سے الکٹرک وہیکل کی تیاری اور فروخت پر عائد ٹیکس میں کمی اور TESLA کی ہندستان میں سرمایہ کاری کی اطلاعات کے دوران BYD کمپنی ذرائع کی جانب سے حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں سرمایہ کاری کے منصوبہ کے انکشاف کے بعد اس موضوع پر بحث شروع ہوچکی ہے ۔BYDالکٹراک وہیکل کے تیار کنندوں کی یہ خصوصیت ہے کہ ان کی گاڑیاں چن منٹوں میں مکمل چارج ہوجاتی ہیں اور بیاٹری زیادہ چلنے والی ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں کہیں بھی BYD کی تیاری کا یونٹ نہیں ہے لیکن ان کاروں کے خواہشمند یہ گاڑیاں چین سے برآمد کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں کمپنی کا نہ صرف گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ ہے بلکہ گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیاٹری بھی تلنگانہ میں تیار کرنے یونٹ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے تاکہ مکمل کار ایک ہی مقام پر تیار کرکے اسے فروخت کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔3