ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں 28 سالہ معروف چینی ماڈل آبے چوئی کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر نے بہیمانہ قتل کا نشانہ بنایا اور لاش کے ٹکڑے کر کے انہیں فریج میں رکھ دییے۔برطانوی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر سمیت 4 افراد کو ہانگ کانگ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ماڈل کا سابق شوہر کے خاندان کے ساتھ مالی تنازع تھا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ معروف ماڈل کی لاش کے ٹکڑے ایک گاؤں کے گھر میں ملے تھے جہاں انسانی گوشت کو کاٹنے والی مشین اور لکڑی کاٹنے کے اوزار بھی موجود تھے۔سپرنٹنڈنٹ ایلن چنگ نے بتایا کہ ’مقتولہ کا سر غائب ہے، جس کی تلاش جاری ہے‘۔پولیس نے انکشاف کیا کہ مقتولہ ماڈل کے جسم کے اعضاء فریج سے ملے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گاؤں کے گھر کو حال ہی میں کرائے پر دیا گیا تھا، ایسا لگتا ہے کہ یہ گھر ماڈل کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے بنایا گیا تھا۔