ڈائیلاسیس مراکز کے قیام میں تلنگانہ رول ماڈل

   


چوٹ اپل سرکاری ہاسپٹل میں ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح ، ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ ڈائیلاسیس مراکز کے قیام اور اس کی کارکردگی میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ ضلع یادادری کے اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں چوٹ اپل کے سرکاری ہاسپٹل میں ڈائیلاسیس سنٹر کے افتتاح کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے پربھاکر ریڈی و دیگر قائدین موجود تھے ۔ ڈائیلاسیس مراکز کو گردے کے عارضہ مریضوں کیلئے قدرت کا انمول تحفہ قرار دیا ۔ تلنگانہ میں گردے کے مریضوں کیلئے علاج سے چیف منسٹر ٹاملناڈو اسٹالن بہت متاثر ہیں۔ انہوںنے ٹاملناڈو میں ڈائیلاسیس مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ گردے کے عارضہ کے لیے بس پاس اور آسرا پنشن فراہم کرنے والی تلنگانہ واحد ریاست ہے ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل صرف 3 ڈائیلاسیس مراکز تھے جس کی تعداد اب بڑھ کر 102 تک پہونچ گئی ہے ۔ ہریش راؤ نے عنقریب منوگوڑ میں 100 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ سے ہر معاملے میں نا انصافی کررہی ہے ۔ ریاست کو ایک بھی میڈیکل کالج منظور نہیں کیا گیا ۔ تلنگانہ حکومت نے ایک سال میں 8 سرکاری میڈیکل کالجس کا آغاز کیا ہے ۔ آئندہ سال مزید 8 میڈیکل کالجس قائم کئے جائیں گے ۔ مرکزی حکومت نے بی بی نگر میں ایمس قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ تلنگانہ حکومت نے 5 کروڑ روپئے کی قیمتی اراضی مختص کی ۔ ن

مگر یہاں کے ایم بی بی ایس طلبہ کو مرکزی حکومت بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔۔ ن