سڈنی: آسٹریلیا کے ساحل پر ڈالفن کے ساتھ تیراکی کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو ایک شارک نے اپنے جبڑے میں دبوچ لیا جس سے اس موت واقع ہوگئی۔پرتھ کے فریمینٹل پورٹ ایریا میں دریائے سوان میں شارک نے ایک لڑکی پر حملہ کردیا۔ شارک کے جبڑے کے گہرے گھاؤ کی وجہ سے لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہیکہ شارک نے اْس وقت حملہ کیا جب لڑکی نے دریا میں ڈولفن کے پوڈ کے ساتھ تیرنے کیلئے جیٹ اسکائی سے چھلانگ لگائی تھی۔ لڑکی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پانی میں ہی دم توڑ گئی تھی۔ابھی یہ واضح نہیں ہواکہ 16 سالہ لڑکی پر حملہ کرنے والی شارک کس قسم سے تعلق رکھتی تھی کیونکہ آسٹریلیا میں شارک کی 100 سے زائد اقسام موجود ہیں جن میں چند ایک ہی خطرناک ہیں۔