ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی پولیس نے کرسمس اور نئے سال کے جشن کے ماحول کے درمیان ڈرون حملے کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ، جو 18 جنوری تک نافذ رہے گی۔پولیس نے کہا، ‘‘حکم امتناعی، جو چہارشنبہ سے نافذ ہوگیا، کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت جاری کیا گیا۔’’ حکم کے مطابق دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر اپنے حملوں میں ڈرون، پیرا گلائیڈرز وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں اور اس طرح وی وی آئی پیز کو نشانہ بناسکتے ہیں اورعوام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔حکم کے بعد شہر کے اوپر ڈرونز، ریموٹ کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینڈ گلائیڈرز اور گرم ہوا کے غباروں پر 30 دن کے لیے پابندی ہوگی۔