ڈپٹی چیف منسٹر نے اسمبلی میں کاگ رپورٹ پیش کی

   

قرض پر سنسنی خیز انکشافات ، سال 2023-24 میں سود پر 24,347 کروڑ روپئے خرچ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : گذشتہ مالیاتی سال کے منظور شدہ بجٹ سے 33 فیصد زیادہ 1,11,477 کروڑ روپئے خرچ ہونے کا کاگ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ۔ اسمبلی بجٹ سیشن کے آخری دن جمعرات کو ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں مالیاتی سال 2023-24 کی کاگ رپورٹ پیش کی ۔ مالیاتی سال 2023-24 کے اختتام تک ریاست کے جملہ قرضہ جات 4,03,664 کروڑ روپئے اور مختلف کارپوریشنس کے ذریعہ 2 لاکھ 20 ہزار کروڑ روپئے قرض حاصل کرنے کا کاگ رپورٹ سے علم ہوا ہے ۔ سال 2022-24 کے درمیان ریاستی حکومت نے 53,144 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ۔سال 2023-24 کے دوران پبلک مارکٹ سے 49,618 کروڑ روپئے قرض حاصل کیا ۔ گذشتہ سال 200 فیصد ایف آر بی ایس کے حدود میں قرض بڑھ جانے کا بھی رپورٹ کے ذریعہ پتہ چلا ہے ۔ سال 2023-24 میں تلنگانہ ریونیو سرپلس 779 کروڑ روپئے ہوا ہے ۔ سال 2023-24 بجٹ کے تخمینہ 2,77,690 کروڑ روپئے جب کہ 2,19,307 کروڑ روپئے کے تخمینہ بجٹ کا 79 فیصد خرچ کیا گیا ۔ کاگ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے ۔ جی ایس ڈی پی اخراجات کا تخمینہ 15 فیصد ہے ۔ سال 2023-24 کے دوران مرکز سے جملہ 9,934 کروڑ روپئے کے گرانٹس وصول ہوئے ۔ کاگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کی آمدنی میں 45 فیصد تنخواہیں ، سود کی ادائیگی ، پنشن کی اجرائی پر خرچ ہوا ہے ۔ ریونیو سرپلس 779 کروڑ روپئے جب کہ ریونیو خسارہ 49.977 کروڑ روپئے جی ایس ڈی پی ریونیو خسارہ 3.33 فیصد ہے ۔ ولیس اینڈ مینس ایڈوانس کے ذریعہ 10,156 کروڑ روپئے حکومت نے حاصل کیا ہے ۔ 145 دنوں کے لیے 35,425 کروڑ روپئے کا اوور ڈرافٹ استعمال کیا ۔ سال 2023-24 میں سود کی ادائیگی پر 24,347 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ تنخواہوں پر 26,981 کروڑ روپئے خرچ کیا گیا ۔ مالیاتی سال 2023-24 کے اختتام تک جملہ قرض 4,03,664 کروڑ روپئے ہے جب کہ جی ایس ڈی پی قرض 27 فیصد ہے ۔ واضح کیا گیا ہے کہ سال 2023-24 تک حکومت کی جانب سے جملہ 2,20,607 کروڑ روپئے کی گیارنٹی دی گئی ۔ سرمایہ کے تحت ہونے والے اخراجات 43,918 کروڑ روپئے ہیں۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ خزانے کو ٹیکس آمدنی 61.83 فیصد ہوئی ہے ۔ سی اے جی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت نے منظور شدہ بجٹ تخمینوں میں 33 فیصد زیادہ یعنی 1,11,477 کروڑ روپئے خرچ کیا گیا ۔ سال 2023-24 میں بلدیاتی اداروں اور دیگر اداروں کے لیے حکومت نے 76,773 کروڑ روپئے جاری کیے ۔ بلدیاتی اداروں اور دیگر اداروں کو دئیے جانے والے فنڈز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سی اے جی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 349 دنوں کے لیے 10,156 کروڑ روپئے ویز اینڈ مینس ایڈوانس سہولت کے لیے استعمال کیا ۔۔ 2