نئی دہلی: ایرانڈیا اور انڈیگو نے ڈھاکہ کیلئے خصوصی فلائیٹس چلاتے ہوئے بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں کشیدہ صورتحال کے درمیان زائد از 400 افراد کو ہندوستان لایا ہے۔ آج ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایرانڈیا نے 6 شیرخوار بچوں کے بشمول 205 افراد کو دہلی پہنچایا۔
سابق وزیرخارجہ فوج کے حوالے
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق وزیرخارجہ اور عوامی لیگ کے جوائنٹ جنرل سکریٹری حسن محمود کو ڈھاکہ ایرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وہ ملک چھوڑنے ہوائی اڈہ پہنچے تھے۔