ڈی وج اور انکیتا جوڑیاںآسٹریلین اوپن سے باہر

   


ملبورن : ہندوستانی کھلاڑی ڈی وج شرن اور انکیتا رائنا اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مرد اور خاتون زمرہ کے ڈبلز مقابلوں میں شکست کے بعد سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن سے باہر ہوچکے ہیں ۔ دونوں ہی جوڑیوں کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ انکیتا جو کہ مین ایونٹ میں جگہ بنانے والی ہندوستان کی تیسری کھلاڑی تھی ، تاہم انہیں رومانیہ کی ساتھی کھلاڑی مکیلا بوزارانکو کو آسٹریلیائی جوڑی اولیویا اور بلنڈا کے خلاف 3-6 ، 0-6 شکست برداشت کرنی پڑی ۔ مرد زمرے کے ڈبلز مقابلوں میں بھی ہندوستانی مہم کا اختتام ہوگا جیسا کہ ڈی وج اور اُن کے ساتھی کھلاری آئیگور کو جرمنی کی جوڑی یانک اور کیون کے خلاف 1-6، 4-6کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ قبل ازیں گذشتہ روز ہی روہن بوپنا اور ان کے جاپانی کھلاڑی بن مائیک لاچھن کو پہلے ہی مرحلے کے مقابلہ میں جی سنگنام اور من کیو سانگ کے خلاف 4-6 ، 6-7(0) کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ بوپنا کیلئے ایک آخری موقع یہ دستیاب ہے کہ وہ مکسڈ ڈبلز میں اپنے چینی کھلاڑی کے ساتھ ٹورنمنٹ میں آگے بڑھے ۔